13 ستمبر 2014 - 12:08
داعش کے خلاف اتحاد میں شامل ہونے کے لئے لبنان کی شرطیں

لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے اپنی شرطوں کا اعلان کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے لبنانی اخبار السفیر کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جدہ میں دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں امریکہ اور دیگر شرکاء اجلاس کے گوش گذار یہ بات کردی گئی ہے کہ لبنان اسی صورت میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں شریک ہوگا جب ملکوں کی حاکمیت اور اقتدار اعلی کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتےہوئے کہ داعش کے ساتھ جنگ ، اقوام متحدہ کے تحت نظر انجام پانی چاہئے کہا کہ یہ جنگ، قانونی حکومتوں اور ملکوں کی منظم فوجوں کے ذمے ہونی چاہئے۔جبران باسیل نے کہاکہ دہشت گرد گروہ سے مقابلے کاامکان موجود ہے ۔ واضح رہے کہ جدہ کے ایک روزہ اجلاس میں کل جمعرات کو، اردن، لبنان، کویت،مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین، عراق ، امارات، ترکی اور امریکہ شریک تھے لیکن صرف ترکی نے اس اجلاس کے اختتامی بیان پر دستخط نہیں کئے۔

.......

/169